لاہور(ملک حسن رزاق سے) سائبر کرائم سرکل لاھور نے کارروائیاں کرتے ہوئے جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان جعلی ڈالرز کی فروخت میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان میں سہیل احمد، فہد اور زکاء شامل ہیں.ملزمان نے شکایت کنندہ کو 17 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جعلی ڈالرز فروخت کئے۔ملزمان کو لاھور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان جعلی ڈالرز کی فروخت کے لئے مختلف کرنسی ایکسچینج ایپ استعمال کرتے تھے۔ملزمان نے جعلی ڈالرز کی فروخت کے لئے آن لائن اشتہارات بھی لگائے ہوئے تھے۔دوران تلاشی ملزمان کے موبائل سے واٹس ایپ اکاونٹس برآمد کر لئے گئے۔ملزمان سے جعلی امریکی ڈالرز بھی برآمد کر لئے گئے۔گرفتار ملزمان کے موبائل فونز سے بھاری مقدار میں ڈالرز کی ویڈیوز بھی برآمد کر لی گئی۔ملزمان ویڈیوز کا استعمال کر کے عام لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتے تھے۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
0 تبصرے