سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پولیس لائنزسیالکوٹ میں خواتین پولیس اجلاس منعقد کیا گیا جس ضلع پولیس، الیٹ فورس ، ٹریفک ،فرنٹ ڈیسک ، درجہ چہارم اور تمام شعبہ جات سے خواتین نے شرکت کی.
*اجلاس میں شہداء پولیس کی فیملیز کو حصوصی طور پر مدعو کیا گیا.*
ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ صاحب نے محکمہ پولیس میں مردوں کے شانہ بشانہ بہترین خدمات فراہم کرنے پر سیالکوٹ پولیس کی بہادر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا خواتیں کے ویلفئیر سے متعلقہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی.
0 تبصرے