نوجوانوں کے لئے مشعل راہ حسنین کریمین کی ذات ہونی چاہیئے۔ دعوت افطار میں گفتگو
سیالکوٹ(بیورو چیف ملک حسن رزاق سے) بجوات کی معروف شخصیت میاں عاظم اور ذیشان چیمہ کی جانب سے ملک عمر اعوان سابقہ صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ ضلع سیالکوٹ کے اعزاز میں سے میاں اعظم کے ڈیرہ و باغ بجوات میں دعوت افطار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک عمر وقاص اعوان کے علاوہ علی رضا گورسی، ملک غفور ، میاں بابر ، ملک بلال اور دیگر دوستوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ملک عمر اعوان نے کہا ملک و قوم کی ترقی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔ آج کے نوجوان نے کل ملک کی بھاگ ڈوڑ سنبھالنی ہے اس اہم کردار کی ادائیگی کے لئے نوجوانوں کی صحیح سمت میں تربیت اشد ضروری ہے۔نوجوانوں کو یہ باوار کرانا ھوگا کہ ان کے آئیڈیلز اور ہیرو لالی وڈ بالی وڈ یا ھالی وڈ کے ہیروز نہیں ہین بلکہ مسلم ملک کے نوجوانوں کے لئے مشعل راہ حسنین کریمین کی ذات ہونی چاہیے
0 تبصرے