Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ اندھے قتل کا ڈراپ سین، بیوی نے آشنا کے ہاتھوں خاوند کو قتل کروا دیا۔

 

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) تھانہ اگوکی کے علاقے ڈیفینس روڈ پر شہری محمد زاہد کو ملزمان نے فائرنگ کر کے بےدردی سے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ جو مقتول کے بھائی ملک محمد پرویز کی درخواست پر 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔قتل کی بابت ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ معہ پولیس ٹیم نے تفتیش عمل میں لائی۔ جدید سائنسی اصولوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہو ئے قتل کے اصل مجرمان مقتول کی بیوی مسمات ناصرہ اور اسکے آشنا مجید ولد محمد بشیر کو گرفتار کر لیا گیا۔دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ مقتول محمد ذاہد کی بیوی مسمات ناصرہ کے مجید ولد محمد بشیر کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم تھے، جس بارے مقتول کو علم ہو گیا۔ ملزمہ ناصرہ نے اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کیلئے ملزم مجید کو بلایا اور پھر مجید نے مل کر 11 اپریل کو اسے بے رحمی سے فائرنگ کر کے مار ڈالا۔ رپورٹس کے مطابق ملزمہ ناصرہ نے پولیس کو گمراہ کرنے کیلئے مقدمے میں 2 غیر متعلقہ افراد کو نامزد کروایا، کیونکہ مقتول کے بھائی کے ان افراد کے ساتھ جھگڑا کا مقدمہ چل رہا تھا، پولیس نے شک کی بنیاد پر ناصرہ اور مجید کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو انہوں  نے اعتراف جرم کر لیا۔ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے