سیالکوٹ(حسنین راجہ سے) سیالکوٹ میں دن دہاڑے ڈکیتی، راہزنی اور کھلے عام فائرنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کہ علاقہ ایبٹ روڈ پر واقع الیکٹرانکس کی دکان پر دن تقریبا تین بجے ایک نوجوان داخل ہوا نامعلوم وجوہات کی بنا پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ کے نتیجہ میں دوکان میں موجود دکاندار کا بیٹا محمد فیصل ظفر فائر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا فائرنگ کے بعد قاتل
دوکان سے باہر موجود اپنے ساتھی کے ساتھ موقع سے فرار ہوگیا مقتول نوجوان ایک نجی کالج میں پروفیسر بتایا جاتا ہے تھا سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آوروں کی واقع میں استعمال موٹر سائیکل کا نمبر دیکھا جا سکتا ہے جبکہ چہرے پر دونوں نے ماسک لگا رکھے تھے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا
0 تبصرے