Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

قانون پسندوں کو چھیڑنا نہیں،قانون شکنوں کو چھوڑنا نہیں“ ۔ڈی پی او سیالکوٹ


 

چارج سنبھالتے ہی ”ایگریسو“ پولیسنگ شروع،سحری کے بعد پولیس افسران سے میٹنگ، امن کے قیام کے حوالے سے ہدایات



سیالکوٹ( بیورو چیف ملک حسن رزاق سے )ڈی پی او حسن اقبال کی چارج سنبھالتے ہی ”ایگریسو“ پولیسنگ شروع،سحری کے بعد پولیس افسران سے میٹنگ،نماز جمعہ کی سیکورٹی چیک کی،معاشرتی امن کے قیام کے حوالے سے پولیس افسران کو ہدایات دیں،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او حسن اقبال نے چارج سنبھالتے ہی قانون شکنوں کے خلاف ”ایگریسو“ پولیسنگ شروع کر دی،انہوں نے سحری کے فوری بعد ساڑھے 5بجے ضلع بھر کے پولیس افسران کی میٹنگ لی جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او حسن اقبال نے کہا کہ ”قانون پسندوں کو چھیڑنا نہیں،قانون شکنوں کو چھوڑنا نہیں“ کی پالیسی پر فوری عمل در آمد شروع کر دیا جائے،ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں جاری مذہبی سرگرمیوں کی فول پروف سیکورٹی معاشرتی امن کے قیام و استحکام کے لئے ضروری اور ناگزیر ہے،اجتماعات اعتکاف اور لیلۃالقدر کے مقدس موقع پر محافل شبینہ کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظامات پر عمل در آمد جاری رکھا جائے،تھانوں کے ایس ایچ اوز اور سرکلز کے ڈی ایس پیز اس سیکورٹی کو مانیٹر کرنے کے ذمہ دار ہوں گے،ڈی پی او نے کہا کہ محکمہ داخلہ اور ریاستی ادارے نیکٹا کی جانب سے کالعدم تنظیموں اور ان کے ذیلی اداروں کی جو اپ ڈیٹ لسٹ جاری کی ہے اسے تھانوں میں پہنچا دیا گیا ہے،ان کالعدم تنظیموں ان کے ذیلی اداروں کو کسی مد میں کسی بھی طرح مالی معاونت کرنا قانون شکنی اور قانون شکنوں کی سہولت کاری ہے ایسا کرنے والوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوری مقدمات درج ہوں گے اور فوری گرفتاریاں ہوں گے،ڈی پی او نے عید الفطر تک ڈی پی او آفس میں سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کے لئے اپنی نگرانی میں کنٹرول روم قائم کر دیا جو24/7کام کرے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے