سیالکوٹ: ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن شپ 2023 ء: پرنس فٹ بال کلب نے ٹائٹل جیت لیا
آر اے فٹبال کلب اور پرنس فٹبال کلب کے درمیان کاٹنے دار فائنل کا فیصلہ پیلنٹی پر ہوا
سیالکوٹ (ملک حسن رزاق سے) ڈپٹی کمشنر فٹبال چیمپئن شپ 2023 ء پرنس فٹ بال کلب نے جیت لی، کاٹنے دار فائنل کا فیصلہ پیلنٹی پر ہوا آر اے فٹبال کلب پر قسمت مہربان نہ ہوسکی۔ گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج فٹبال گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور ضلع کونسل سیالکوٹ کی جانب سے چیمپئین شپ کی فاتح پرنس کلب کو 3لاکھ روپے اور رنر اپ آراے فٹبال کلب کو 2لاکھ روپے اور ٹرافیز تقسیم کیں جبکہ آفیشل کو 2لاکھ 69ہزار روپے میچ فیس کی مد میں تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج فٹبال گراؤنڈ میں فلڈ لائٹس لگانے کا اعلان کیا جبکہ پسرور روڈ پر فٹبال گراؤنڈ کو بھی میچز کیلئے تیار کرلیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے فٹبال چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر سی او ضلع کونسل الفت شہزاد، فنانس آفیسر ضلع کونسل رانا ثقلین اور ضلعی سپورٹس آفیسر افتخار گوندل سمیت فٹبال ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع بیرسٹر عامر خان، امتیاز علی اور ارشد بٹ کے علاوہ سینکڑوں فٹبال شائقین نے فائنل میچ دیکھا۔
0 تبصرے