محرم الحرام کے دوران مجالس عزاء اور جلوسوں میں سکیورٹی ، صفائی سمیت تمام انتظامات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے
سیالکوٹ پریس کلب کو دوبارہ فعال کرنے اور صحافی کالونی اور دیگرصحافتی مسائل پر بات کرنے کے لئے عاشورہ کے بعد تفصیلی نشت کا عندیہ
اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل بھی مسلسل جاری ہے۔ڈی سی سیالکوت عدنان محمود اعوان کی میڈیا سےگفتگو
سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس عزاء اور جلوسوں میں سکیورٹی ، صفائی سمیت تمام انتظامات پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ، سیلاب کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ، جموں توی ، نالہ ڈیک کے متاثرہ علاقوں میں فوری ہنگامی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ہنگامی سنٹر قائم کیا گیا ہے جس کا نمبر 0529250011 ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب، دریائے توی اور تمام برساتی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں اور فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کی پیشنگوئی کے مطابق آئندہ ایام میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے سیوریج لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل بھی مسلسل جاری ہے ، نالہ بھیڈ کی صفائی پر توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نالہ پلکھو کے بند کے متاثر ہونے کی اطلاع ملی تھی جسے فوری مرمت کیا گیا تاکہ علاقہ مکین نقصانات سے محفوظ رہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے علاقے جہاں سیلاب کا خطرہ ہے وہاں 22 ریلیف کیمپس کے لیے تمام انتظامات مکمل ہیں اور کسی بھی ہنگامی حالت میں انہیں فوری ایکٹو کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں پرائس کنٹرول پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے ، سیالکوٹ کارکردگی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے پر توجہ مرکوز ہے، بڑے سٹورز پر ڈی سی کاؤنٹرز پر معیاری اشیاء کی فراہمی کے لیے پر عزم ہیں، تاہم مہنگائی پر کنٹرول کے لئے ڈیمانڈ اور سپلائی پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسدادِ ڈینگی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری علاقوں میں کھدائی کرنے والی کمپنیوں کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ گلیوں ، سڑکوں کی فوری مرمت کریں۔اس موقع پر صحافی برادری کے مسائل بلخصوص سیالکوٹ پریس کلب کی بندش اور صحافی کالونی کے متعلق سوالات پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عاشورہ کے بعد ان مسائل پر تفصیلی نشت کریں گے
0 تبصرے