Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپورخاص:چہلم امام حسین کے موقعے پر امن و امان کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا ۔ڈی سی میرپور خاص

 


میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقعے پر امن و امان کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا کیونکہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاران  ساتھیوں نے اسلام کی خاطر قربانی دے کر پوری انسانیت کو بچایا،اس امر کا اظہار ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نور مصطفی لغاری نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے یقین دلایا کہ چہلم کے موقعے پر امن و امان،جلوسوں کے گذر گاہوں میں صفائی ستھرائی،ایمبولینس اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی فراہمی کو یقینی بنانے،پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں تمام مسائل کے فوری حل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر آفیس میرپورخاص میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا اور میں خود ان کی مانیٹرنگ کروں گا،انہوں نے منتظمین کو ہدایت کی کہ مجالس اور جلوس کے دوران ٹائم کا خاص خیال کیا جائے  منتظمین کو مذید ہدایت کی کہ وہ مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے اپنے رضاکار بھی معمور کریں اور کہا کہ مجالس میں علماء کرام اور ذاکرین کو پابند کریں کہ وہ مجالس کے دوران نازیباں اور کسی بھی فرقے کی دل آزاری کرنے دور اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنے کے لئے پابند کیا جائے،اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ پولیس کی جانب چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقعے پر ڈویژن بھر میں 2487 پولیس سیکیورٹی پر معمور ہوگی جس میں 3 ایس ایس پیز ، 13 ڈی ایس پیز،6 انسپکٹر،103 سب انسپکٹرز، 185 اے ایس آئیز،290 ہیڈ کانسٹیبل،1826 کانسٹیبلز اور 6 لیڈی پولیس کانسٹیبل سیکیورٹی پر معمور ہوں گی،اجلاس میں ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ٹو  آصف رضا چانڈیو ، تمام تحصیلوں کے اسٹنٹ کمشنرز،ایکسین حیسکو، میونسپل کمشنر رفیق احمد سہڑ ،ضلع امن کمیٹی کے ممبران سید عمیر نقوی،واحد حسین پہلوانی،مولانا سید ضیاء حیدر نقوی، مولانا سید ضیاء الحسن کاظمی،رینجرز اہلکار،ٹریفک پولیس کے انچارج ذیشان حیدراور مختلف امام بارگاہوں کے منتظمین نے شرکت کی۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے