Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپورخاص : ایوان صحافت رجسٹرڈ میرپورخاص کی جانب سے میگا جشن آزادی تقریب کے انعقاد کا اعلان

 


میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری) ریجن میرپورخاص کے مرکزی صحافتی ادارے ایوان صحافت رجسٹرڈ میرپورخاص کی جانب سے اسٹیشن روڈ پر 13 اگست اتوار کی رات 09:00 بجے خصوصی میگا جشن آزادی تقریب کا انعقاد کیاجائے گا کہ جس میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ معزز مہمانان و شہری عمائدین شہر اپنے مادرِ وطن کا 76 واں یومِ آزادی بڑے جوش و خروش و ملی جذبات سے مناٸیں گے،عوام الناس کو اس پروقار و عظیم الشان قومی تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے،قومی جشن آزادی کی اس پروقار تقریب میں آپ کی شرکت ملی یکجہتی،حب الوطنی،اتحاد کے جذبات و احساست کے حسین رنگ بکھیر دے گی،رات12:00 بجتے ہی شاندار آتش بازی کرتے ہوئے  پاکستان کی 76ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جاٸے گا،تقریب کے دوران قومی ترانے کی دھن کے ساتھ پاکستان کا قومی پرچم لہرایا جاٸے گا لوک فنکار ملی نغمے پیش کریں گی،جشن آزادی کی اس تقریب میں اے کے فاؤنڈشن ٹرسٹ کے تعاون کے ساتھ ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے 1000 فٹ  لمبے قومی پرچم کی رونمائی ہوگی  اور نوجوانوں کے لئے مفت فس پینٹنگ اور جھنڈیوں، بیجز کے مفت اسٹال لگائے جائیں گے۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے