Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

جڑانوالہ واقعے کے خلاف کرسچن کمیونٹی کی جانب سے امریکن اسپتال میرپورخاص سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی

 

میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری) جڑانوالہ واقعے کے خلاف کرسچن کمیونٹی کی جانب سے سینٹ ٹریضہ اسپتال المعروف امریکن اسپتال میرپورخاص سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے،مظاہرے میں خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی،اس موقعے پر مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جڑانوالہ واقعے کی مذمت کی اور واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسیحی امن پسند پاکستانی  ہیں اوراسلام سمیت ہر مذہب کی عزت واحترام کرتے ہیں،مظاہرے میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والےمسیحی کمیونٹی کے افراد موجود تھے۔۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے