Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

میرپور خاص:ڈی آئی جی ذوالفقار علی مہر کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں جشن آزادی کے موقعے پر ڈویژن بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تقریبات کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے احکامات جاری

 


میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری)ڈپٹی انسپکٹر جنرل میرپورخاص رینج ذوالفقار علی مہر کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں جشن آزادی کے موقعے پر ڈویژن بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ،ریلیوں اور تقریبات کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے سے متعلق, رینج کے تمام ایس ایس پیز  صاحبان کو احکامات جاری کر دیئے گئے،شر پسند عناصر اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائےاور امن امان کی فضاء کو ہر صورت قائم رکھا جائے گا،ڈی آئی جی میرپورخاص،تفصیلات کیمطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس میرپورخاص رینج DIGPذوالفقار علی مہر  نےوطن عزیز میں 76 ویں جشن آزادی کے پرمسرت موقعے پرڈویژن بھر کے تمام ایس ایس پیز صاحبان کو غیر معمولی حفاظتی انتظامات پر مشتمل سیکیورٹی پلان ترتیب دینےاور عوام کی جان ومال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں،اس سلسلے میں ڈویژن بھر کے تمام اسکولز،کالجز، جامعات پریس کلبزیا دیگر ایسے مقامات،جہاں جشن آزادی کی مناسبت سے،تقریبات منعقد کی جائیں، ان کے اطراف میں،پکٹنگ، سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی تعیناتی،اور شہری علاقوں میں اسنیپ چیکنگ سمیت تمام حفاظتی  انتظامات کو یقینی بنایا جائے،تمام اہم چوراہوں،داخلی خارجی راستوں پر، پولیس پکٹس کو قائم کرنے،ریلوے اسٹیشنز،بس ٹرمینلز،سرکاری و نجی املاک، گنجان آباد علاقوں، مصروف بازاروں، اہم مقامات پر موبائل،موٹر سائیکل اور پیدل گشت اور تعینات نفری میں اضافے کی ہدایات دی ہیں،ہوائی فائرنگ کرنے والے شر پسند عناصر،ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،جشن آزادی کے موقعے پر قانون کی بالا دستی، اور امن وامان کو ہر صورت قائم رکھا جائے، تمام ایس ایس پیز صاحبان اپنے اپنے اضلاع میں لمحہ بہ لمحہ آگاہی کے لئے خصوصی کنٹرول روم کا قیام عمل میں لائیں،اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد،ان کی عبادت گاہوں، اور رہائشی علاقوں کی بھی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت،جبکہ ریلیوں و دیگر تقریبات کے پیش نظرٹریفک کے متبادل روٹس بنانےاورٹریفک کی مسلسل روانی کو برقرار رکھنے کے لئے بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔۔#*

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے