*میرپورخاص (بیورو چیف شہزاد خان صابری) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص کی جانب سے ضلع عمرکوٹ اور تھرپارکر کے ڈپٹی کمشنرز کو لیٹر جاری کرتے ہوئے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 14 آگست وطن عزیز کے 76ویں جشن آزادی کے سلسلے میں جشن آزادی کا دن بھرپور انداز منانے کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر و تحصیلوں میں جشن آزادی کے پروگرام منعقد کروانے کے لیے بھرپور انداز میں منعقد کرنے کے لیے جامع حکمت عملی بنا کر انتظامات کئے جائیں،علاوہ ازیں ڈویژن سطح پر ہونے والی یوم آزادی کی مرکزی تقریب 14 اگست 2023 کو کمشنر کمپلیکس میرپورخاص میں پرچم کشائی تقریب منعقد ہوگی،پولیس بینڈ کی جانب سے قومی پرچم کو سلامی دینے اور دیگر پروگرام میں شرکت کرنے کے تمام ڈویژن اور ضلعی افسران کو شرکت کرنے کی بھی ہدایت کی ہے،انہوں نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کو بھی ہدایت کی ہے کہ 14 اگست یوم آزادی کی مرکزی تقریب کے سلسلے میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اقدامات کیے جائیں اور ہدایت کی کہ ضلعے کے تمام محکموں کے افسران کو بھی کمشنر کمپلیکس میں ہونے والی پرچم کشائی تقریب میں ضلعے بھر کے افسران کو شرکت کرنے کے لئے پابند کیا جائے۔۔#*
0 تبصرے