میرپورخاص(بیورو چیف شہزاد خان صابری) شہرِمیرپورخاص کی فکری اور اتحاد بین المسلمین کی روایات کو برقرار رکھتے ہوۓ،سوشل ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے سالانہ فکرِ حسینؓ علیہ السلام ۵کانفرنس کا انعقاد،مختلف تعلیمی اداروں کے نوجوان طلبہ وطالبات نے تقریری مقابلے میں حصہ لیااور عنوان فکر حسینؓ علیہ السلام پراپنے مخصوص انداز میں خیالات کا اظہار کیا،جس میں چھوٹے بچے اور بچیاں بھی شامل تھے،کانفرنس میں بڑی تعداد میں نوجوان،بزرگ،خواتین،بچے اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے،کانفرنس میں شریک شرکاء کی جانب سے کانفرنس کے موضوع اور اس کے انعقاد کو خوب سراہا گیا،نوجوان اور چھوٹے بچوں کی تقاریر پر خوب داد پیش کی گئی،شہر کے سینیئر مقرر حضرات کی جانب سے میرپورخاص میں پہلی مرتبہ تحت اللفظ بھی پیش کیا گیا،جس کا عنوان فلسفہ حسینؓ علیہ السلام تھا،مہمانِ خصوصی کے طور پر شہر میرپورخاص کے معروف علماء کرام علامہ ضیا حیدر نقوی،مولانا ہارون معاویہ،مفتی راشد الحسن نے شرکت کی،علماء کرام نے حضرت امام حسینؓ علیہ السلام کے فکر و فلسفے اور تعلیمات سے نوجوانوں کو روشناس کیااور انہیں فکر حسین علیہ السلام کے پیغام،سوچ اور فلسفہ پر قائم رہنے اور اسے معاشرے میں عام کرنے پر زور دیا،اور کہا کہ اس قسم کی تقریبات ہمیں اہلِ بیت سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کا موقع دیتی ہیں اور آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حضرت امام حسینؓ علیہ السلام کی تعلیمات کو موجودہ زمانے میں رائج کریں اور امت کو جوڑنے کا پیغام عام کریں،بعد ازاں تقریب میں تقریر کرنے والے نوجوان بچے بچیوں اور مہمان خصوصی میں شیلڈز کےتحائف پیش کیئے گئے۔۔
0 تبصرے