سیالکوٹ (ملک رحمان سے) تحصیل سمبڑیال وزیر آباد روڈ کوپراں کلاں کے قریب ایوری ڈبہ ڈمپر سے ٹکرا گیاحادثہ کے نتیجے میں 3 خواتین۔سمیت 4 افراد زخمی۔ایوری ڈبہ کا ڈرائیور 55سالہ سہیل حادثہ کے باعث گاڑی میں پھنس گیا جس کو ریسکیورز نے ابتدائ طبی امداد مہیا کی اور بعدازاں باحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔ 40سالہ سعدیہ، 60سالہ رضیا، 70سالہ محمودہ ناز اور 45 سالہ سہیل کو ریسکیورز نے ابتدائ طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ فیملی کا تعلق اقبال ٹاون۔ڈیفنس روڈ سے ہے جو کہ وزیر آباد جا رہے تھے۔ریسکیورز نے حادثہ کا شکار گاڑی کو بھی سڑک کے ایک طرف کے کے راستہ ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
0 تبصرے