Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ملک عمر وقاص اعوان : نمائندہ سٹی ۵۲ نیوز سیالکوٹ

 



نام : ملک عمر وقاص
علاقہ : سیالکوٹ
ایجوکیشن : بی اے 
عہدہ : رپورٹر

مختصر تعارف و خاندانی پس منظر

ملک عمر وقاص کا تعلق اعوان گھرانے سے ہے ملک عمر وقاص کے آباواجداد بھارت کے گاؤں بڑی سائی (ڈسٹرکٹ جموں کشمیر ) میں رہائش پذیر رہے۔ 1947 میں ان کے پردادا ملک اللہ رکھا اعوان ، حاجی نتھے خاں اعوان نے اپنے خاندان کے ساتھ ہندوستان سے پاکستان ہجرت کی اور اپنے خاندان کے ساتھ سیالکوٹ کے گاؤں کوٹلی سید امیر میں آباد ہوگئے اور دیگر خاندان سیالکوٹ کے محتلف دیہات میں آباد ہوگیا 

اعوان مولاء کائنات حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بیٹے شہیدِ کربلا حضرت غازی عباس رضی اللہ عنہ کی اولاد سے ہیں اس لیے ان کو اولادِ علی رضی اللہ عنہ  بھی کہا جاتا ہے


اعوان کے معنی ( مددگار ) کے ہیں۔

یہ لقب سادات اطہار نے اولادِ علی کرم اللہ وجہہ کو دیا۔حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی سترہ (۱۷) اولا دیں تھیں ۔حسنین کریمین کے علاوہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی اولادیں علوی اور اعوان کہلاتی ہیں۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی سیدہ فاطمہ زھرہ سلام اللہ علیہ سے جو اولاد ہے وہ سید کہلاتی ہے۔ بر صغیر پاک و ہند کے اعوان حضرت عباسؓ اور حضرت محمد الاکبر ( حنفیہ ) کی اولاد سے ہیں۔

یہ دونوں حضرات حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی اولاد ہیں۔حضرت عباس کی والدہ حضرت ام البنین ہیں اور حضرت محمد الاکبر کی والدہ حضرت حنیفہ ہیں۔حضرت عباس رضی اللہ عنہ کربلا میں شہید ہوئے اور پیکر وفا کہلائے۔

تعلیمی سفر و درس گاہیں:

ملک عمر وقاص کا تعلق پاکستان کے صنعت و ادبی شہر سیالکوٹ سے ہے ابتدائی اور اعلیٰ تعلیم آبائی شہر سیالکوٹ سے حاصل کی۔بلترتیب

•حسنین آئیڈیل ہائی سیالکوٹ (Middle)

•گورنمنٹ کرسچن ہائیر سکنڈری سکول سیالکوٹ (Matric)

•علامہ اقبال پوسٹ گریجویٹ کالج سیالکوٹ (Intermediate)

•علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد (B.A)


فنی تعلیم:

ملک عمر اعوان نے  میں اپنے دورے طالب علمی 2020 میں اضافی سرگرمیوں کے طور پر سیفٹی آفیسر  کی تعلیم وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سیالکوٹ سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ 2019 میں ای ایل سی سے انگلش زبان کا کورس کیا۔ پھر 2022 میں پروفیشنل سکلز سائنس کونسل سے انفارمیشن ٹکنالوجی کا شارٹ کورس کیا اس کے علاوہ ریسکیو 1122 سے شارٹ ٹریننگ کی جن میں BLS, CADRE, Basic Life Saver, Basic Community Safety, CPR وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ Top SSG Commando of Pakistan Army ناظر حسن کیانی کی قیادت میں سیلف ڈفنس کی ٹریننگ کی۔

طلباءسیاست میں آمد

ملک عمر وقاص نے دورانِ تعلیم سٹوڈنٹ پالیٹکس میں 2016 میں قدم رکھا سٹوڈنٹ پالیٹکس کی بنیاد انجمن طلباء اسلام سے رکھی اس کے بعد 2017  میں ملک عمر نے سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ میں شمولیت اختیار کی سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم سے ملک عمر کو علامہ اقبال کالج کا Ambassador بنایا گیا اس کے بعد 2019 میں مسٹر شہیر سیالوی مرکزی صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کی طرف سے ملک عمر کا  نائب صدر ضلع سیالکوٹ کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا اسی طرح سٹوڈنٹ پالیٹکس میں اپنی محنت لگن سے کام کرنے کی وجہ سے 2020 میں صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ ضلع سیالکوٹ کا عہدہ سنبھال لیا۔

اس طرح اپنی محنت کی وجہ سے سٹوڈنٹ پالیٹکس میں نام بنایا اور گوگل کے مطابق The Most Famous Student leader in Sialkot کا اعزاز ملک عمر اعوان کو حاصل ہے۔اس وقت نوجوان یوتھ لیڈر کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

 

ملک عمر کو سال 2023 ٹیم گرین پاکستان کی جانب سے بین  الاقوامی انسانی حقوق اورمسلم اُمہ کانفرنس کے موقع پرلیڈر آف دی ائیر  کا ایوارڈ  پیش کیا گیا۔


عملی زندگی:

ملک عمر اعوان نے تعلیم کے دوران ہی عملی زندگی کا آغاز دی سٹی زون سکول سے کیا جہاں کمپیوٹر آپریٹر کے طور پر فرائض سرانجام دئیے اور پھر سال 2021 میں بجوات ٹریول میں منیجر کے طور پر دو سال تک فرائض سرانجام دئیے اس وقت اپنے ذاتی ادارے الفضل ٹریول اینڈ ٹور کنسلٹنٹ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں

صحافتی کئیریر:

آواز ڈجیٹل میڈیا گروپ اورسٹی 52 نیوز کے ساتھ 2020 سے بطور نیوز رپورٹر منسلک ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے