Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ:پاکستان کو اس وقت شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے واحد حل شجرکاری ہے-اے ڈٰی سی جنرل ایوب بخاری

 سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے)  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ایوب بخاری  نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت  شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے اس کی بڑی وجہ ماحولیاتی آلودگی اور جنگلات کی کمی ہے اس چیلنج سے نمٹنے کا واحد حل شجرکاری ہے،پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت جہاں ریاستی ادارے اور فلاحی تنظیمیں شجرکاری کررہی ہیں وہی پر ہر شہری بالخصوص طلباء و طالبات کو اپنے گھروں، تعلیمی اداروں اور جہاں جگہ ملے وہاں درخت لگانا ہے اور ان درختوں کی حفاظت بھی کرنی ہے۔ یہ بات انہوں نے آج سی ٹی آئی ہائی سکول میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے دوران طلباء و اساتذہ کے ہمراہ پودے لگاتے ہوئے کہی ۔ڈی او ایمرجنسی  انجینئر نویداقبال، ایوارڈ یافتہ کلین گرین چیمپئن اشفاق نذر، پرنسپل سی ٹی آئی ہائی سکول فاران گل، پرنسپل انگلش میڈیم میڈم ربیقہ گل،ایڈمن اونیل کے علاوہ اساتذہ اور سول سوسائٹیز کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ اے ڈی سی جنرل ایوب بخاری نے کہا کہ سیالکوٹ میں پاکستان کے دیگر علاقوں کی نسبت بہت زیادہ بارشیں ہوتی ہے اور یہاں کا موسم اور زمین  شجرکاری کیلئے انتہائی موزوں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا ہم سب کا مذہبی، قومی اور اخلاقی فریضہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مین جنگلات کی شدید کمی ہے اور جنگلات کی بے دردی سے کٹائی کی وجہ سے بارشوں کے دورانیہ میں کمی ہوئی ہے اور پاکستان خشک سالی جیسے خطرات کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اس کا واحد حل درخت ہیں ہر فرد اور اپنے حصّے کا درخت لگانا ہوگا اور اس کی حفاظت کرنی ہوگی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے