Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ: کمشنر گوجرانوالہ کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

 

*کمشنر گوجرانوالہ کا ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ*

*کمشنر نے مریض سے پیسے لینے پر ہسپتال اہلکار معطل کر دیا* ، *واش رومز اور فارمیسی میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار* ، *ڈپٹی کمشنر کی دستیاب وسائل کو جانفشانی سے استعمال کرنے کی ہدایت*

سیالکوٹ (  مریم نجیب سے )  کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سید حسن رضا نے علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر نے دورے کے دوران ایک ہسپتال ملازم کی جانب سے مریض سے رقم لینے کی شکایت پر فوری معطلی کے احکامات جاری کر دیئے۔

کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات بشمول ایمرجنسی، سی او ٹی، لیبارٹری، میڈیکل وارڈز، ڈائیلسز یونٹ، فارمیسی اور بچوں کے نگہداشت کے یونٹ کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران کمشنر نے ہسپتال کے واش رومز اور فارمیسی میں صفائی کی ناقص صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق ہسپتال میں مریضوں کو معیاری طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

کمشنر گوجرانوالہ نے کہا کہ فرائض میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور متعلقہ افسران و ملازمین کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینی ہوں گی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ہسپتالوں کی باقاعدگی سے انسپکشن کریں تاکہ طبی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے۔ کمشنر نوید حیدر شیرازی نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر زور دیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔

نوید حیدر شیرازی نے مریضوں کی عیادت کی، ان کی شکایات سنی اور ان کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کے احکامات صادر کیے۔ کمشنر نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں تمام طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات اور تعلیمی معیار ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دستیاب وسائل کو جانفشانی سے استعمال میں لایا جائے گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے