سیالکوٹ(مریم نجیب رانا سے) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے یونین کونسل دو برجی آرائیاں اور نیکا پورہ کا دورہ کیا اور صفائی اور سینی ٹیشن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس ضمن ایس ڈبلیو ایم سی کے مقامی حکام اور سپروائزری سٹاف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت دیہی و شہری علاقوں میں بلا تخصیص صفائی ستھرائی کی سہولیات باہم پہنچائیں اور اس ضمن میں تساہل کا غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کی سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے اور پبلک شکایات کے ازالہ کیلئے ویب پورٹل کا اجراء کردیا ہے اب ہر شہری ویب پورٹل پر suthra.punjab.gov.pk پر کوڑے کرکٹ کی تصویر آپ لوڈ کرسکتے ہیں یا 1139 پر کال کریں تو شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول دھارووال اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول برائے اسپیشل ایجوکیشن بابے بیری کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی اور کلاس رومز سمیت سکولز کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔
0 تبصرے