Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ:سٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر محمد ذولقرنین لنگڑیال کی صدارت میں منعقد ہوا



 سیالکوٹ (ملک حسن رزاق سے )  ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہیوی ڈمپر/ پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سپیڈ ٹریکرز لگانے کی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ ٹریفک حادثات کو کنٹرول کرنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیالکوٹ کو اس ضمن میں قابل عمل تجاویز مرتب کرنے کیلئے دو ہفتوں کی ڈیڈ لائن دی۔

یہ بات انہوں نے دفتر ڈپٹی کمشنر میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں لیفٹیننٹ کرنل محمد عمیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد ایوب بخاری، اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ عثمان غنی کے علاوہ ایف آئی آئے، لوکل گورنمنٹ، ٹریفک پولیس، سوشل ویلفیئر، کسٹمز، سول ڈیفنس اور گیپکو سمیت مختلف محکموں کے افسران شریک ہوئے۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کم سن ڈرائیورز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے اور شہاب پورہ فلائی سمیت ایسے مقامات جہاں موٹر سائیکلز پر ون ویلنگ اور کرتب کئے جاتے ہیں کی 24 گھنٹے نگرانی کیلئے سرویلنس کیمرے نصب کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سپیڈ ٹریکرز اور کمسن ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی سے ٹریفک حادثات میں قابل ذکر کمی لائی جا سکتی ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ 14 مارچ سے 4 اپریل تک کم سن ڈرائیورز کے خلاف 1639 چالان ہوئے، ون وے کی خلاف ورزی پر 209، تیز رفتاری اور غفلت پر 6100 اور لائسنس کے بغیر گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر 25749 چالان ہوئے ہیں۔ 

ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور گزشتہ دو ہفتوں کے دوران  تین بڑے غیر قانونی پٹرول پمپ سر بمہر کئے گے ہیں جبکہ 64 چھوٹے غیر قانونی پٹرول پمپس سر بمہر کرکے کے مقدمات درج کئے گے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی طور ایل پی جی سلڈرز بھرنے پر 19 مقدمات درج ہوئے جبکہ 35 ایل پی جی سٹیشن سربمہر کئے گے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں گداگروں کو کنٹرول کرنے کیلئے رات کے اوقات میں بھی خصوصی سکواڈز بنا کر کاروائی کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین لنگڑیال نے گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ 14 مارچ سے 4 اپریل تک بجلی چوروں کے خلاف 34 مقدمات درج کئے گے ہیں جبکہ 2.9 ملین روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 14مارچ سے 4 اپریل تک 1562 عارضی اور 85 مستقل تجاوزات کو ہٹایا گیا ہے جبکہ چار لاکھ اور 29 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران اس عرصہ میں 126مقدمات بھی درج کئے گے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں خواجہ صفدر اور کشمیر روڈ کو ماڈل روڈز بنایا گیا ہے اور ایک ہفتہ کے اندر زیبرا کراسنگ لگائی جائیں، تمام سگنلز مکمل طور پر فعال ہوں اور سائن بورڈز لگائے جائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے