Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اُمید باقی ۔ سیدہ راحت فاطمہ

 امید باقی



بعض اختتام نئے آغآز کا پیغام دیتے ہیں۔ ہر اختتام اپنے اندر بہت سے رنگ سموئے ہوتا ہے۔ رواں سال ھم سبھی نے بہت کچھ پایا، بہت کچھ کھویا ہوگا۔ بہت سی تلخیاں بہت سی مشکلات سہی ہوں گی۔ گزر تے سال کے ساتھ ہر منفی بات کو بھی گزر جانے دیں، اداسی مایوسی کو بھول کر روشن امید کا دامن پکڑے کیوں نہ ہم اگے بڑھ جائیں۔ چلو اس بار دسمبر کی سرد راتوں کو امید کی لو سے گرمائیں اور دسمبر کی اداسی کو نئے عزم سے چہچہائیں۔ چلو اک سوچ بنائیں کہ دسمبر اختتام نہیں بلکہ نوید آغاز ہے۔ کیوں نہ عزم کریں ہر اس کمی کو پورا کرنے کا جو رواں سال ھم نے سہی، بہت سے ادھورے کاموں کی تکمیل کا جو ھم رواں سال نہیں کر سکے۔ ھم جن پیاروں کو کھو چکے ہیں کیوں نہ ان کے ساتھ کو بہترین یاد بنائیں، اپنا لین انکی نصیحتوں کو اور یوں انکا ساتھ ہمیشہ کے لیے پا لیں۔ کچھ پرانے عہد چلو تجدید عہد کی نظر کریں۔ جو کچھ رواں سال حاصل کیا چلو اسے دسمبر کے نوید آغاز پر مذید سنوارنے مذید نکھارنے کا ارادا کریں۔ ہر فرد ستارہ ہے کیوں نہ دسمبر کی سرد شاموں میں اپنی صلاحیتوں کو پہچانیں، جھانک کر خود میں سے تلاش کریں کچھ جوہر، کچھ صلاحیتیں، کچھ قابلیتیں۔ نجانے اللّٰہ کی ذات نے ھمیں کتنے فنون سے نوازا ہو۔ شاید ہم ہی اب تک خود پر غور نہ کر سکے ہوں تو بس پھر یقین جانیئے یہ دسمبر کی خاموش راتیں دراصل موقع ہیں خود اپنی ذات کے ساتھ وقت گزارنے کا، خود پر غور کرنے کا، اپنے اندر جھانکنے کا۔ اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لیجئے، پہچانیے اور بھرپور انداز میں بروئےکار لائیے۔ نئے سال کا آغاز اس عزم کے ساتھ کریں کہ آپ اپنا لوہا منوایئں گے۔ بھول جایئں دسمبر کی اداسی کو، مثبت سوچ سب روشن کر دیتی ہے۔ سب کچھ ختم ہو جائے تب بھی پر عزم اور مطمئن رہیں خود پر یقین رکھیں۔ آپ کے دم سے زندگی پھر شاد پھر آباد ہو جائے گی۔ دسمبر اگر رواں سال کا اختتام ہے تو نئے سال کا اہتمام بھی ہے۔ یہ تو آپ پر منحصر ہے کہ آپ کا انتخاب کیا ہے ، ' اختتام' یا ' اہتمام' ۔ اگر آپ سوچتے ہیں کہ رواں سال آپ کی زندگی میں سب کچھ صفر ہو چکا ہے۔ تب بھی یاد رکھیئے سب کچھ فنا ہو جانے کے بعد بھی  'امید باقی'  ہیں رہتی ہے۔



سیدہ راحت فاطمہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے