۔ 621 امتحانی مراکز میں 80 ہزار سے زائد طلبا شریک، ۳ ہزار سے زائد اساتذہ نگرانی پر مامور
اراکین شوریٰ و بورڈ کے ذمہ داران کا امتحانی مراکز کا دورہ، امتحانا ت کا اختتام 2 مارچ کو ہوگا
سیالکوٹ (ملک حسن رزاق سے) دعوت اسلامی کے تعلیمی بورڈ کنزالمدارس کے دوسرے سالانہ امتحانات 2023ء کا ملک بھر کے جامعتہ المدینہ میں سلسلہ جاری ہے ، کراچی، حیدر آباد، میرپورخاص، سکھر، کوئٹہ،ملتان، فیصل آباد،لاہور، گجرات، گجرانوالہ،سرگودھا، جہلم، اسلام آباد ، راولپنڈی، ہری پور ، کے پی کے اور کشمیر سمیت ملک بھر میں قائم 621 امتحانی مراکز میں تجویدوقراءت، درس نظامی، تخصصات، کلیۃ الشریعہ اور شارٹ کورسزکا امتحان دینے کیلئے 80 ہزار 627 طلبہ و طالبات شریک ہیں جبکہ تحفیظ القرآن کے امتحان دینے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 8 ہزار 573 ہے۔ امتحانی مراکز میں معاملات و امور کی نگرانی کیلئے 3 ہزار 140 اساتذہ کرام اپنے فرائض نبھا رہے ہیں جبکہ دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین اور کنزالمدارس بورڈ کے ذمہ داران نے امتحانی مرکز کا دورہ کیااور وہاں موجود ناظم امتحانات سے پیپر سے متعلق آگاہی حاصل کی، کنزالمدارس بورڈ پاکستان کے تحت ہونیوالے امتحانات 2 مارچ کو اختتام پذیر ہوں گے۔
0 تبصرے