سیالکوٹ: تحصیل پسرور ہیڈ کوراٹر ہسپتال میں ریسکیو 1122نے ہنگامی صورتحال میں بروقت کاروائی کے لیے فرضی مشق کا انعقاد کیا۔
سیالکوٹ (ملک حسن رزاق سے) ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کی خصوصی ہدایت پرا ور تحصیل ایڈمینسٹریشن کی درخواست پر کسی بھی ہنگامی صورتحال جیسے آگ لگنے اور زلزلہ آنے جیسے خطرات سے بروقت نمبرد آزما ہونے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ مشق کا مقصد ہسپتال کے عملہ و مریضوں اور لواحقین کو تربیت دینا تھا تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سب اپنی جانوں کو بچا سکیں۔ فرضی مشق کے دوران آگ لگنے کی صورت میں بلڈنگ کے اندر پھنسے لوگوں کو بچانے، آگ پر بروقت قابو پا نا، بلندی پہ پھنسے لوگوں کو باحفاظت نیچے اتارنا اور مریضوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد مہیا کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر نے کا عملی نمونہ پیش کیا گیا۔ ریسکیو 1122نے ریسکیو، واٹر ریسکیو اور فائر کے آلات کے سٹال لگائے بلکہ ان آلات کو ایمرجنسی میں چلانے کا عملی نمونہ بھی پیش کیا۔ ریسکیو فر ضی مشق کی ا وور آل کمانڈریسکیو سیفٹی آفیسر محمد احسان نے کی۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر پسرور قمر محمود اور ہسپتال کے اسسٹنٹ میڈیکل سپریٹنڈنٹ بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر پسرور نے ر یسکیو کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی فرضی کا مشق کا مقصد یہ ہے کہ ہم آنے والے ایمرجنسی حالات کے لیے اپنے آپ کو تیار کریں اور ہمیں پتہ ہونا چاہیئے کہ ہنگامی صورتحال میں ہمارا اگلا قدم کیا ہونا چاہیے۔انہوں نے ریسکیو ٹیم کا کامیاب فرضی مشق کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
0 تبصرے