سیالکوٹ (سُمیر قادری سے ) تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں مسلم بازار میں انتہائی افسوس ناک واقعہ ، رسم حناء پر دولہے کے دوستوں کی فائرنگ سے شادی میں مہمان 4 بچوں کی ماں رخسانہ بی بی گولی لگنے سے جانحبق ہوگئی ، شادی والا گھر ماتم
کدہ بن گی،
مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں دولہا سمیت اس کے دس
دوستوں پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس کی ابتدائی تفتیش اور FIR کے مطابق لیبر کالونی کا رہائشی نعیم اپنی بیوی رخسانہ بی بی اوربچوں کے ہمراہ اپنے کزن شفیق کے بیٹے حماد کی شادی میں مسلم بازار گلی آجڑیاں والی میں رسم حناء میں شریک تھا ، کہ دولہا کے دوستوں نے شادی کی خوشی میں جدید آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی ،مقتولہ کے خاوند کا کہنا ہے کہ میں سٹیج کے قریب موجود تھا دولہا کے دوستوں حمزہ ، بلال اور بالا وغیرہ پانچ نامزد اور پانچ نامعلوم افراد جن کو سامنے آنے شناخت کر سکتے ہیں نے 2 بجے رات اسٹیج پر کھڑے ہو کر دولہا حماد کے ایماء پر فائرنگ شروع کر دی جو چھت سے میری بیوی رسم حناء کی تقریب دیکھ رہی تھی گولی اس کو چہرے پر لگی اور سر سے آر پار ہوگئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اور ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گئی ، اس اندوناک واقعہ کے بعد افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے
ملزمان گھروں کو تالے لگا کر فرار ہوگئے ،بتایا گیا ہے کہ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی اس کے خاوند نعیم کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے پولیس کے ہومی سائیڈ سب انسپکٹر عرفان اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ،ہومی سائیڈ انچارج تفتیشی آفیسر عرفان اشرف کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر دوں گا ،
0 تبصرے