Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

نادرا کی نئی ایپلی کیشن، شہری گھر بیٹھے موبائل فون سے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

 ایپ سے ضروری دستاویزات اپ لوڈ کرسکتے ہیں، تصویر اور فنگرپرنٹس بنائے جا سکتے ہیں



نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ’پاک آئی ڈی‘ کے نام سے نئی موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی، پاکستانی شہری اب گھر بیٹھے موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے۔

سرکار خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا دفتر اب پاکستانی شہریوں کے موبائل فون پر آ گیا ہے کیونکہ نادرا کی طرف سے پیش کی جانے والی جدید ترین پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شہری اب نہ صرف شناختی کارڈ اور دیگر شناختی دستاویزات بنوانے کی درخواستوں کے لئے تمام تر کارروائی موبائل فون پر ہی مکمل کر سکتے ہیں بلکہ شناختی کارڈ یا دستاویزات اپنے گھر پر منگوا سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے