موت کے یہ سوداگر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔۔صہیب ارشد
سیالکوٹ (ملک حسن رزاق سے) تھانہ سبز پیر میں حال ہی میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او صہیب ارشد کی منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائیاں جاری ۔گزشتہ روز انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم علی حسن کو منشیات فروشی کرتے ہوئے رنگ ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ملزم کے قبضہ سے دوران تلاشی 1400گرام چرس برآمد کرکے منشیات ایکٹ نائن سی کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم کو پابند سلاسل کردیا۔ایس ایچ او سبز پیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موت کے یہ سوداگر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ۔انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اہل علاقہ کے معززین نے انکے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا ۔
0 تبصرے