رحمت ہال سمبڑیال اور انوار کلب سیالکوٹ سمیت مختلف آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا عوامی شکایات سنیں
سیالکوٹ(ملک حسن راق سے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے مفت آٹا سنٹرز کے دورے،لاہو رکے بعد سمبڑیال اور سیالکوٹ پہنچ گئے نگران ویزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سمبڑیال روڈ رحمت ہال اور انوار کلب سیالکوٹ میں قائم سنٹرز کا دورہ کیا سمبڑیال روڈ رحمت ہال میں آٹے کی عدم دستیابی پر شہریوں کی شکایات پر نگرن وزیر اعلیٰ شدید برہم ہوئےمگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی ھدایت پر انکی موجودگی میں ہی ٹرک فوری طورپرآٹا لے کر سنٹر پہنچ گیاشہریو ں کو 10کلو آٹے کے 2،2تھیلے بالکل مفت تقسیم کئے گئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے شکایات نوٹ کیں اور اپنے عملے کو ازالے کیلئے ہدایات دیں انہوں نے سنٹر زپرمفت آٹے کی تقسیم کے انتظامات کا مشاہدہ کیا اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہریوں سے آٹے کی دستیابی اور سہولتوں کے بارے میں پوچھا شہریوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تصدیق نہ ہونے کے بارے میں بھی شکایات کیں مزید شہریوں سے ڈسٹری بیوشن پوائنٹس پر انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا نگان وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام کے لئے موثر میکنزم بنایاہے۔ سیلاب کے باعث پھلوں کی قلت ہے،ہم پھل امپورٹ کررہے ہیں۔ مفت آٹے کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیئے۔انہوں نے کہا سنٹرزپر موجود شہریو ں کو ہر صورت آٹا ملنا چاہیئے۔ انکا کہنا تھا مفت آٹا سنٹرز کے دور وں کا مقصد سہولتوں کا جائزہ لینا ہے اور صورتحال کو بہتر بنانا ہے
0 تبصرے