سیالکوٹ: سنگ دل 5 روزہ بچی کو توڑے ڈال کر چوک میں چھوڑ گیا
ریسیکو 1122 نے فوری بچی کو تحویل میں لے کر علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا
سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے) زلزلے اور سیلاب ایسے ہی نہیں آتے کب نومولود بچے کوڑے کے ڈھیر پر پھینکے جانے لگیں تو زمین تو کانپی گی آسمان تو روئے گا ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ رات سیالکوٹ میں پیش آیا ۔گزشتہ رات بروز منگل بتاریخ 28مارچ بوقت 22:11 پر ریسکیو 1122 کو کال موصول ہوئی کہ ناصر روڈ کلاسیکل چوک کے قریب سے پانچ روزہ بچی کو توڑے میں ڈال کر کوئی چھوڑ گیا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے فورا ایمبولینس کو روانہ کیاریسکیو 1122 نے اپنی روائیت قائم رکھتے ہوئے انسانیت کی مثال قائم رکھی۔ریسکیو نے بروقت پہنچ کر بچی کو تحویل میں لے کر اس کو اہل علاقہ کی مدد سے تولیے کا انتظام کر کے اس میں لپیٹا اور بعدازاں اسے کپڑے پہنا کر دودھ بھی پلایا۔ اہل علاقہ میں مختلف افواہین گردش کرتی رہیں کوئی ایسے بدکاری کا نتیجہ قرار دے رہا تھا تو کسی نے غربت کے ہاتھوں تنگ آکر اپنی لخت جگر کو پھیکنے کا واقعہ قرار دیا المختصر قیامت کی نشانی قرار دیا گیا ریسکیو 1122 نے ضروری کاروائی کے بعد بچی کو علامہ۔اقبال ہسپتال منتقل کر دیا جسے بعد میں محکمہ چائلڈ ویلفئیر بیوریو کے سپرد کر دیا گیا۔
0 تبصرے