اسلحہ، بارود، ہیروئن یا ایسی ممنوعہ اشیاء برآمد کر کے کیس بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے)مصدقہ ذرائع کے مطابق حکومت انتقامی کاروائی کی آڑ میں مجھے فکس کرنے کیلئے زمان پارک آپریشن کی طرز پر ایک جعلی سرچ آپریشن کا ڈرامہ رچانے والی ہے۔ یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء عثمان ڈار نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں ذرائع کے مطابق حکومت انتقامی کاروائی کی آڑ میں مجھے فکس کرنے کیلئے زمان پارک آپریشن کی طرز پر ایک جعلی سرچ آپریشن کا ڈرامہ رچانے والی ہے۔ میری رہائش گاہ، فیکٹری یا جناح ھاوس سے اسلحہ، بارود، ہیروئن یا ایسی ممنوعہ اشیاء برآمد کر کے کیس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ ہمارے پبلک سیکریٹیرٹ پر ہلا بولنا چاہتے ہیں۔یہ لوگ تاثر یہ دینا چاہتے ہیں کہ سیالکوٹ کی ٹیم غیر قانونی اقدامات میں ملوث ہیں۔میں یہ خفیہ اور خطرناک پلان ریکارڈ پر لا کر قوم کو حکومت کے مذموم عزائم سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ اینٹی کرپشن کیس میں بار بار تفتیشی افسران تبدیل کرنے سے بھی میرے خلاف کوئی ثبوت نہ ملنے پر یہ پلان بی بنایا گیا ہے۔ میں اس سلسلے میں اعلی عدلیہ سے بھی تحقیقات اور نوٹس کی درخواست کروں گا- اس موقع پر سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد اخلاق وزیر آزاد کشمیر حافظ حامد رضا اور دیگر ان کے ہمراہ موجود تھے
0 تبصرے