Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ میں بھی پولیس اور تحریک انصاف کے لیڈران کی آنکھ مچول

پولیس عثمان ڈار کے گھر پہنچ گئی اور عثمان ڈار کہیں اور پہنچ گئے



سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے)تحریک انصاف کے کارکنان کی پکڑ ڈھکڑ کا جاری سلسلہ سیالکوٹ بھی پہنچ گیا اسی سلسلہ میں  تحریک انصاف کے  سئنیر رہنما عثمان ڈار کے گھر پر پولیس کا چھاپہ سیالکوٹ پاکستان تحریک انصاف کے رھنما عثمان ڈار کے بھائی عامر ڈار کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے  عثمان ڈار کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اس وقت عثمان ڈار گھر پر موجود نہیں تھے،عامر ڈار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم ڈرنے والے نہیں جلسہ میں بھرپور شرکت کریں گے ،شہر بھر میں پولیس ہمارے پارٹی ورکرز اور رہنماوں کے گھروں پر چھاپے ماررہی ہے،عامر ڈار کا کہنا تھا کہ آج مینار پاکستان میں عمران خان کا تاریخی  جلسہ مافیہ کے تابوت میں آخر کیل ثابت ہوگا ۔ اس موقع پر عثمان ڈار کی طرف سے میڈیا کو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا ‏رات کے اس پہر جب میرے گھر میں صرف خواتین موجود تھیں پولیس نے ایسے دھاوا بولا جیسے کسی دہشت گرد کو گرفتار کرنا ہو۔ اس وقت زرداری کابچہ اور اس کے ہینڈلرز پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف بدترین کریک ڈاون صرف اس لئے کر رہے ہیں کہ مینار پاکستان جلسہ کامیاب نہ ہو سکے۔ اتنا ڈر اتنا خوف؟

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے