سیالکوٹ (سُمیر قادری سے) موجودہ مہنگائی کے حالات کے پیش نظر غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگ خود کشیاں کرنے پر مجبور ہوگئے سمبڑیال ریلوے اسٹیشن کے رہائشی 40 سالہ عبدالروف نے مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر دو بچوں سمیت سمبڑیال نہر الے والی پل سے چھلانگ لگا کر ذندگی کا خاتمہ کر لیا ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر عبدالروف اور ایک بچہ داود کی لاش کو نکال لیا گیا ہے دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے لواحقین کے مطابق وجہ عناد گھریلو لڑائی ہوئی جسکی وجہ سے جذباتی ہوکر عبدالروف نے دو بچوں سمیت ذندگی کا خاتمہ کر لیا عینی شاہد کے مطابق ایک مرد اور دو بچوں نے نہر میں پل۔سے چھلانگ لگائی ایک بچہ داوود جس کی عمر تقریبا 7 سال تھی کو مقامی لوگوں نے نکالا جس کو مردہ حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو غوطہ خوروں نے 45 سالہ عبدالرووف کی لاش کو بھی نکال لیا۔ ایک بچہ عمر تقریبا 9سال کی لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
لواحقین کے مطابق گھریلو مسلئہ کی وجہ سے جذباتی ہو کر بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگائی لواحقین کا حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کمر توڑ مہنگائی سے تنگ آکر گھریلو جھگڑے سے ہمارا خاندان اجڑ گیا
0 تبصرے