دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو کار روک کر ساڑھے چھ لاکھ روپے چھین کرفائرنگ کرتے ہوئے فرار
سیالکوٹ (ملک حسن رزاق سے) تھانہ رنگ پورہ کی حدود میں چوک رنگ پورہ چوک بلمقابل گورنمنٹ گرلزھائیر سیکنڈری سکول دھاروال دو موٹر سائیکل سواروں کی کار کو سر عام روک کر ڈکیتی کی واردات۔ کار میں سوار سے واردات کے دوران ساڑھے چھ لاکھ روپے چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ھو گئے ۔ فرار ھوتے ہوئے ڈاکوں نے کار سوار اور کار پر فائرگ کی اندھا دھند فائرنگ سے کار سوار محفوظ رہا لیکن ایک گولی راہگیر موٹر سائیکل سوار کو لگی جس سے راہگیر شدید زخمی ہوگیا ڈکیتی کرنے والے دونوں افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ھ گے لوگوں نے زخمی ہونے والے راہگیر کو اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر چاند گاڑی میں سوار کر کے سول ہسپتال سیالکوٹ پہنچایا
0 تبصرے