پاکستان سے سعودی عرب کے شہر جدہ کے درمیان فلائٹس کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا
سیالکوٹ ( نامہ نگار سے ) پاکستان سے سعودی عرب کی پروازوں میں ایک اور ایئرلائن کا اضافہ ہوچکا ہے کیوں کہ ایئر سیال نے جدہ کیلئے فلائٹس کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی کمپنی ایئرسیال نے پاکستان سے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں ایئر سیال کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان سے جدہ کے لیے انٹرنیشنل فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں، پاکستان سے سعودی عرب کے شہر جدہ کے درمیان فلائٹس کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا۔
We're all set to launch our 4 Weekly flights between Lahore-Jeddah-Lahore from 29th March 2023 onwards!
— AirSial (@airsial) March 23, 2023
For ticketing and reservation dial 021-111-247-742 or visit https://t.co/OPxix0BE7D#AirSial - The Pride of #Pakistan #PakistansMostHospitableAirline#Jeddah #Lahore pic.twitter.com/RWNlqBzjyh
معلوم ہوا ہے کہ ایئر سیال 2 سال کامیاب ڈومیسٹک فلائٹ آپریشن کے بعد اب بین الاقوامی فلائٹ کا آغاز کر رہی ہے، اس سلسلے میں ایئرلائن انتظامیہ نے جدہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کو پلان فراہم کر دیا ہے، جس کے تحت ایئر سیال 29 مارچ سے جدہ کے لیے پروازیں چلا کر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کا آغاز کرے گی جب کہ ایئر سیال کی جانب سے فضائی کمپنی کے ذریعے سفر کرنے والے افراد کو الائیڈ بینک، حبیب میٹرو بینک، حبیب بینک لیمٹڈ، مسلم کمرشل بینک اور بینک آف پنجاب کے کارڈز پر 10 فیصد ڈسکاؤنٹ بھی دیا جارہا ہے۔
0 تبصرے