Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری20 کلو منشیات برآمد 5 منشیات فروش گرفتار



 

سیالکوٹ (سٹاف رپوٹر)پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب آپریشن،لاکھوں روپے مالیت کی 20کلو منشیات برآمد کر کے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات اور آر پی او ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایات پر ڈی پی او حسن اقبال کا ضلع کو منشیات سے پاک کرنے پر مکمل فوکس ہے،ڈی پی او نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشنز شروع کروا رکھے ہیں،گزشتہ روز سیالکوٹ پولیس نے بین الاضلاعی منشیات فروشوں یونس عرف یوسی،شعبان،شناور،مختاراور عمران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 20کلو چرس اور ہیروئن برآمد کر لی،ملزمان سے وہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئیں جن پر اس منشیات کی ضلع بھر میں سپلائی کی جا رہی تھی،ڈی پی او حسن اقبال کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور ان کو کسی قسم کی سہولت کاری فراہم کرنے والے قانون کے مجرم ہیں،معاشرے کو منشیات نوشی سے پاک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ منشیات فروشی کا خاتمہ کیا جائے،ڈی پی او نے کہا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف منظم اور مربوط حکمت عملی کے تحت مصدقہ اطلاعات پر قانونی آپریشن کرے تاکہ اس کے نتیجہ خیز ہونے کے امکانات زیادہ سے زیادہ ہوں انہوں نے کہا کہ اگر کسی پولیس والے کی مخبری کی وجہ سے پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن نتیجہ خیز نہ ہوا تو وہ پولیس اہلکار بھی منشیات فروشوں کا سہولت کار سمجھا جائے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے