تھانہ ستراہ کی 6 اور پسرور کی 3رائس ملزکے گوداموں سے کروڑوں روپوں مالیت کی گندم برآمد
سیالکوٹ(سُمیر قادری سے) ضلعی انتظامیہ کو اطلاع ملی کہ رائس ملزمالکان نے بڑی تعداد میں گندم خرید کر ابنےگوداموں میں چھپارکھی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ، فوڈ ڈیپارٹمنٹ اور پولیس نے تھانہ ستراہ کے سرانوالی کی 6رائس ملز کے گوداموں سے 90ہزار بیگزبرآمدکئے اوریہ 44کروڑ روپے مالیت کی گندم ہے جبکہ گندم کےبیگزکوملہی رائس ملز سے 17ہزار، حاتم رائس ملز سے 17ہزار، کسان رائس ملز سے 12ہزار، ایمان رائس ملز سے 17ہزار،عبداللہ رائس ملز سے 14ہزار، ماڈرن رائس ملز سے 13ہزار بیگز گندم برآمد کرکے محکمہ فوڈ کے حوالے کر دیا گیااور گوداموں پرپولیس کے جوان تعینات کر دئیے اور رائس ملز مالکان کے خلاف فوجداری مقدمات کے اندراج کی ہدایات جاری کی گئی دوسری طرف تحصیل پسرور میں ڈی سی کی ہدایت پر اے سی پسرور قمر محمود منج کی قیادت میں ریونیو آفیسر شاہد ناگرہ، فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے خفیہ اطلاعات پرتین رائس ملز کے گوداموں سے8000 گندم کےبیگزبرآمد کئے گئے جبکہ گندم کے8000کےبیگزکو قلعہ کالر والا کی ستارہ رائس ملز سے3500، فالکن رائس ملزسے 2ہزار بیگزاورہائی جینک رائس ملز گھٹیالیاں کے گودام سے 2500بیگ گندم برآمد کی گئی برآمد کی گئی گندم کو مر کز خریداری گندم پسرور منتقل کردیاگیا
0 تبصرے