سیالکوٹ (حسنین راجہ) کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق ڈسکہ تھانہ صدر کے علاقہ موضع بریار میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا یتیم چودہ سالہ بچی سے حقیقی چچاذار دو بھائی مبینہ زیادتی کرتے رہے چچاذار بھائی وقاص اور قیصر عرصہ دراز سے ڈرادھمکا کر مبینہ زیادتی کر رہے تھے جس سے رضیہ پانچ ماہ کی حاملہ ہو گئی اس بات کی خبر والدہ کو ہوئی جس پر ملزمان مقتولہ رضیہ اور اس کے اہل خانہ کو کوئی بھی قانونی کارووائی کروانے پر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے اور مختلف ہسپتالوں سے حمل ضائع کروانے کی کوشش کرتے رہے ناکام ہونے پر ملزمان کی والدہ صغراں بی بی نے اپنے بچوں کا گناہ چھپانے کی خاطر مقتولہ رضیہ کو زہریلی گولیاں دے کر جان سے مار دیا جس کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی تھانہ صدر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسکہ سول ہسپتال منتقل کیا جہاں پوسٹ مارٹم کے دوران ڈاکٹرز کمطابق مقتولہ کے پیٹ سے پانچ ماہ کا بچہ بھی مردہ حالت میں پایا گیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے ڈسکہ ایس ڈی پی او خلیل ملک کا کہنا ہے ملزمان کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا
0 تبصرے