رمضان کا تقدس پامال کرتے ہوئے سڑکوں پر ون ویلنگ، ھوائی فائرنگ اور کرتب کرنے والے گرفتار
سیالکوٹ(محمدحسنین خان سے) تھانہ حاجی پورہ پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ستر سے زائد ون ویلنگ کرنے والے نوجوان کی گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ حاجی پورہ نےپولیس نوجوانوں کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی اور اپنی ٹیمز کے ہمراہ شہاب پورہ روڈ پر ماہ رمضان کا تقدس پامال کرتے ہوئے سحری کے بعد موٹر سائیکلز پر کرتب کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے روڈز پر اودھم مچاتے ہوئے ون ویلنگ، ریسنگ،ہوائی فائرنگ اور سٹنٹ بازی جیسے خطرناک کرتب کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے منچلے 70 نوجوانوں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا ہے ملزمان کے قبضہ سے ون ویلنگ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لے کر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
0 تبصرے