افسوسناک واقعہ میں والدین کا شریف النفس لخت جگر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا .
سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے) قتل کی لرزہ خیز واردات کا افسوسناک واقعہ تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ نیا حمزہ غوث میں پیش ایا جہاں والدین کا شریف النفس لخت جگر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا نجی کالج کا طالب علم 17سالہ دانش وسیم جو کہ آپنے زیر تعمیر گھر واقع نیا حمزہ غوث میں زیر تعمیر گھر کے کام کے لیے جب گھر میں داخل ھوا تو ذرائع کے مطابق دو سے تین لڑکے گھر میں گھس آئے اور دانش پر گولی چلا دی جس سے 17 سالہ دانش ولد وسیم سینے میں گولی لگنے سے جانبحق ہو گیا ذرائع کا کہنا ہے قاتل ہی مقتول کو سردار بیگم ہسپتال لے کر گئے ایک ساتھی باہر موجود رہا جبکہ دوسرے دانش کو سٹیچر پر ڈال کر ایمرجنسی میں لے گئے تھانہ نیکا پورہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی
اپ دیٹ
ذرائع کے مطابق
تھانہ نکا پورہ کے علاقے حمزہ غوث کا رھائشی دانش ولد محمد وسیم جوکہ گھر میں موجود تھا کہ گھر سے بلاکر ایک زیر تعمیر مکان لے گئیے وھاں دو کس مسمی سفیان ولد نصیر احمد سکنہ حمزہ غوث فہد ولد سرور سکنہ حمزہ غوث نے گولیاں مار کر ہسپتال پہنچایا اور فرار ھوگئے تھے تھانہ نیکا پورہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ایف ائی درج کرلی ھے
0 تبصرے