Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ:بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے وفد کی جیل سپریڈینٹ سے ملاقات۔قیدیوں اور سٹاف کے لئے قرآن پاک کا تحفہ



سیالکوٹ(بیوروچیف ملک حسن رزاق سے) بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہر سال ماہ رمضان میں ملک بھر میں مختلف جیلوں دارالامان اور دیگر اداروں میں مفت قرآن تقسیم پراجیکٹ کے زیر اہتمام قرآن پاک کے تحائف تقسیم کئے جاتے ہیں اسی سلسلہ میں کنوئینر پنجاب بنیادی حقوق کمیشن پاکستان ملک حسن رزاق   نے سپریڈنٹ سیالکوٹ جیل ملک بابر علی سے انکے آفس میں ملاقات کی اور انہیں قرآن پراجیکٹ کے متعلق آگاہ کیا اور سیالکوٹ جیل کے سٹاف اور قیدیوں کے لئے قرآن مجید کے تحائف پیش کئے اس موقع پر خادم ختم نبوت شاھد مبین قادری اور امام و خطیب مسجد سیالکوٹ جیل بھی موجود تھے ملک حس رزاق نے اس موقع پر بتایا کہ بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سےعرصہ تقریباً  بیس سال سے ملک کی مختلف جیلوں دارلامان اور دیگر اداروں میں ماہ رمضان المبارک میں فری قرآن پاک تقسیم  کئے جاتے ہیں یہ پراجیکٹ بھی دیگر پراجیکٹ کی طرح اپنی مدد آپ کے تحت چلایا جاتا ھے سب دوست احباب کے تعاون سے اس نیک کام کی تکمیل کی جاتی ہے۔کسی قسم کی بیرونی فنڈنگ بنیادی حقوق پاکستان نہین لیتی انہوں نے بتایا گزشتہ سات سال سے مسلسل سیالکوٹ جیل میں سٹاف اور قیدیوں کے لئے مفت قرآن پاک تقسیم کئے جاتے ہین۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم چیئرمین عبدالجبار رحمانی نے محبت قرآن میں اور فروغ تعلیم قرآن کے لئے جو مشن شروع کیا تھا اسے اسی اب و تاب سے جاری رکھا جائے گا سپریڈنٹ سیالکوٹ جیل ملک بابر علی نے بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے ملک حسن رزاق کنوئینر بنیادی حقوق کمیشن پنجاب اور خادم ختم نبوت  شاھد مبین قادری کا شکریہ ادا کیا۔ خادم ختم نبوت شاھد مبین قادری نے کہا قرآن پاک ماہ رمضان میں نازال ہوا اسی مناسبت سے ماہ رمضان میں قرآن پراجیکٹ کے تخت فری قرآن پاک کی تقسیم میں پہلے کی طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہیں گے




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے