Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ:جامع مسجد بلال رنگپورہ سیالکوٹ میں محفل ختم القرآن کا انعقاد اہل علاقہ کی بھرپور شرکت

 



سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے) ملک بھر میں آج رمضان کی ستائیسویں شب مساجد میں ختم القرآن کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ماہ رمضان میں تراویح میں قراْن پاک مکمل پڑھنے اور سننے پر اللہ کریم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جامع مسجد بلال رنگپورہ سیالکوٹ میں بھی بعد نماز عشاء محفل ختم قرآن کا انعقاد کیا گیا قرآن پاک سنانے اور سننے والے حفاظ کے علاوہ مسجد کمیٹی اور نمازیوں نے شرکت کی معروف نعت خواں محمد ساجد مغل نے اپنے محصوص انداز میں نعت کا نذرانہ پیش کیا علامہ حافظ شہباز عطاری نے فضائل قرآن پر خطاب کرتے ہوئے قرآن مجید کے اعجاز پر بات کی اور بتایا کہ جو سچ سائنس اج بتا رہی ہے چودہ سو سال قبل سے قرآن بتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے محفل ختم القرآن میں حاجی محمد رمضان عطاری صوفی عبدالرزاق عمران ریاض بٹ ایڈووکیٹ میاں احسن سپال محمد یاسین گورایہ بابر بٹ اور دیگر نے شرکت کی محفل کے اختتام پر رقت انگیز دعا کی گئ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے