Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ:طالبات کو جنسی ہراساں کرنے پر پروفیسر معطل پولیس نے گرفتار کر لیا

 

Sialkot: Police arrest professor for sexually harassing female students 
لیlسیالکوٹ(حسنین راجہ سے) گورنمنٹ مرے کالج سیالکوٹ میں طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کا معاملہ گورنمنٹ مرے کالج ہیڈ آف اردو ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ناصر اکبرکو معطل کر دیا گیا۔تھانہ رنگپورہ پولیس نے پروفیسر کو گرفتار کرلیا۔پروفیسر ناصر اکبر کے خلاف متعدد انکوائریاں زیر سماعت تھیں۔ملزم کی ایک برہنہ ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔ملزم کی طالبات کیساتھ غیر اخلاقی میسجز بھی منظر عام پر آئے ۔ملزم میسجز اور ویڈیو میں طالبات کو باہر ہوٹل کے کمرے میں ملنے کا کہہ رہا تھا۔معاملہ انتظامیہ کے نوٹس میں آنے پر پروفیسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔پرنسپل مرے کالج کے مطابق پروفیسر طالبات کو پیپرز میں اضافی نمبر لگوانے اور داخلے کا بہانہ بنا کر جنسی ہراساں کرتا تھا۔ چند ماہ پہلے بھی پروفیسر کو معطل کرکے بحال کیا گیا تھا۔شاعر مشرق علامہ محمد اقبال،فیض احمد فیض اور کلدیپ نئیر وغیرہ اس درسکاہ میں علم حاصل کر چکے ہیں۔علامہ اقبال کے استاد مولوی میر حسن بھی اس کالج میں بطور پروفیسر ذمہداریاں ادا کر چک ہیں۔مرے کالج 114سال قبل قائم ہوا۔۔

*سیالکوٹ پولیس کا ایکشن     کالج میں طلباء کو حراساں کرنے والا پروفیسر گرفتار مقدمہ درج۔* 
Updated News.
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے معروف سرکاری  کالج کے   شعبہ اردو کے سربراہ  پروفیسر ناصر اکبر کے خلاف   کالج میں طلبی کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے الزامات  شواہد کے ساتھ موصول ہوئے جس پر ڈی پی او سیالکوٹ  محمد حسن اقبال نے  انتہائی حساس اور شرمناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل طارق محمود کو   فوری قانونی کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری  کئے۔
ڈی پی او کے احکامات کی روشنی میں تھانہ رنگپورہ پولیس ن  مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی پی او کہنا ہے کہ شعبہ تدریس جیسے مقدس پیشہ اور    تعلیمی درسگاہوں کا  وقار مجروح کرنے والے ذہنی بیمار  جنسی درندے  کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں دوران تفتیش قانون و انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے گا اور ملز م کو عدالت سے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔
۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے