اسلام آباد(سٹاف رپورٹ)اہلکاروں نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کر لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دو مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت آ رہے تھے، عمران خان کو کمرہ عدالت سے باہر رینجرز اہلکاروں نے گرفتار کر لیا، سابق وزیر اعظم وہیل چئیر پر عدالت آئے تھے وہیل چئیر عدالت میں ہی رہ گئ۔ خان صاحب کو ریجرز پیدل چلا کر گاڑی تک لے گئے سابق وزیراعظم کو نیب راولپنڈی کے دفتر منتقل کیا جا رہا ہے
UpDate
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا ہے، نیب حکام کے پاس عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے۔نیب نے عمران کے وارنٹ گرفتاری یکم مئی کو ایشو کئے تھے
اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، حالات معمول کے مطابق ہیں، اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوگی۔
Update
سابق وزیراعظم عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو 15 منٹ میں طلب کرلیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ 15 منٹ میں آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ پیش ہوں، اگر پیش نہ ہوئے تو وزیراعظم کو بلا سکتے ہیں۔
UpDate
القادر یونیورسٹی کیس میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے نیب انکوائری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے، درخواست میں چیئرمین اور ڈی جی نیب راولپنڈی کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی مخالفین نے بے بنیاد الزامات پر نیب تحقیقات کا آغاز کیا، عدالت نیب کی انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔
0 تبصرے