Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ اور ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

 

سیالکوٹ(ترجمان ریسکیو) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال زیر صدارٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ/ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سیالکوٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ریسکیو کی ماہانہ کاکردگی رپورٹ پیش کی اور بعدازاں انہوں نے ضلع بھر میں قائم 50فٹ سے زائد عمارات کے متعلق آگاہ کیا جن میں سیفٹی کے انتظامات نہ ہونے کہ برابر ہیں اور انکو سیفٹی کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے نوٹسز بجھوا دیے گئے ہیں۔  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے ممکنہ فلڈ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی جائزہ رپورٹ پیش کی اور نالہ بھیڈ پر کی جانے والی فرضی مشق کے حوالے سے بریف کیا۔ پرائیوٹ ایمبولینسز کی رجسٹریشن کا عمل بھی جاری ہے جس میں ریسکیو ضلع بھر میں چلنے والی پرائیوٹ ایمبولینسز کے اندر ابتدائی طبی امدادکے سامان کی بھی یقین دہانی کروا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق 50فٹ سے بلند ہوٹلز، مارکیٹوں، فیکٹریوں، ہسپتالوں اور دیگر کمرشل عمارتوں میں آگ بجھانے کی آلات کی تنصیب، ایمرجنسی فائر آلارم اور ہنگامی صورتحال میں عمارت سے نکلنے کیلئے متبادل راستہ اورسیڑیوں کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے اس سلسلہ میں ضلعی حکومت کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر آر نے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہا اور سیفٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے میں بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے سیفٹی کے اقدامات کویقینی بنائیں اور مون سون سیزن سے پہلے سیلاب سے نمبرآزاما ہونے کے لیے تیاریوں کو مکمل کر لیا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے