Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی رات گئے سمبڑیال اور پسرور میں کرائم میٹنگ



سیالکوٹ(ملک حسن رزاق سے) ترجمان پولیس کے مطابق ڈی  پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی سربراہی مینن  رات گئے  سمبڑیال اور پسرور میں  کرائم میٹنگ منعقد ہوئی  میٹنگ میں  ، ایس ڈی پی او ، ایس ایچ او صاحبان اور  سرکل کے تمام تھانوں میں تعینات  تفتیشی افسران نے شرکت کی.ڈی پی اوسیالکوٹ نے تمام تفتیشی افسران کی انفرادی کارکردگی بر متعلق گرفتاری اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروران و سابق ریکارڈ یافتگان، و زیرِ تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا.ڈی پی او سیالکوٹ نے تمام تفتیشی افسران کو اپنے بیٹ ایریاز میں جرائم پر قابو پانے اشتہاریوں کو گرفتار کرنے اور زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کئے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فرائض میں سستی اور غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی جبکہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے