پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 25 برس مکمل ہوگئے
لاہور / اسلام آباد / کراچی: ملک بھر میں پاکستانیوں کے لیے فخر کا دن ’یوم تکبیر‘ آج منایا جا رہا ہے، آج پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 25 برس مکمل ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 28 مئی 1998ء وہ دن تھا جب پاکستان ناقابل تسخیر اور ایٹمی قوت بنا۔اس دن کی یاد میں ہرسال یوم تکبیر منایا جاتا ہے۔یوم تکبیر پاکستانیوں اور پوری امت مسلمہ کیلئے احیاء اور فخر کا دن ہے۔ جس نے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھتے ہوئے استحکام پیدا کیا۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کا تاریخی بیان پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں قومی حوصلہ بڑھانے کا باعث بنا، انہوں نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھالیں گے لیکن ملک کو ایٹمی قوت بنائیں گے کیونکہ اب ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں۔
28 مئی 1998 کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں جوہری تجربہ ایک تاریخی لمحہ اور ملکی تاریخ کا ایک سنگ میل تھا جس نے پاکستان کو دنیا کی 7ویں ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت بنایا۔
0 تبصرے