Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

ًصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جلد صدارت سے استعفیٰ کی افواہیں ، ترجمان ایوان صدر کی خاموشی




اسلام آباد (میڈیا رپورٹس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا صدارت سے استعفیٰ کا امکان ہے جبکہ پارٹی سے بھی لا تعلق ہو جائیں گے، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کے استعفیٰ کے بعد چئیرمین سینٹ قائم مقام صدر ہوں گے۔ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے رفقا سے استعفیٰ کے متعلق صلاح مشورہ شروع کردیا ہے ۔صدر مملکت جلد اس بارے حتمی فیصلہ کریں گے۔

تاہم اس حوالے سے جب ایوان صدر کے ترجمان سے رابط کیا گیا تو انہوں نے کسی بھی قسم ے کے ردعمل سے گریز کیا۔یادرہے 9مئی کے واقعات کے بعد جہاں پاکستان تحریک انصاف کو جہاں پارٹی رہنما ء بڑی تعداد میں چھوڑ کر جارہے ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیہ سے خود کو علیحدہ کررہے ہیں اب صدر مملکت عارف علوی کے استعفے کا بھی امکان سامنے آیاہے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے