Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ پولیس کے زیر اہتمام” یوم تکریم شہدائے پاکستان “کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

 

سیالکوٹ :پولیس کے زیر اہتمام” یوم تکریم شہدائے پاکستان “کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

سیالکوٹ(سٹاف رپورٹرسُمیر قادری سے)پولیس کے زیر اہتمام” یوم تکریم شہدائے پاکستان “کے حوالے سے پروقار تقریب
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ پولیس کے زیر اہتمام” یوم تکریم شہدائے پاکستان “کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد ۔ڈی پی او نے کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں، قوم کے روشن کل کیلئے اپنا آج قربان کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر آج 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کے حوالے سے شہدائے پولیس و پاک افواج کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پُر وقار تقریبات منعقد کی گئیں. علی الصبح پولیس کے چاق و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی، پولیس اور فوج کے اعلٰی افسران نے شہداء کے گھروں میں جاکر فیملیز اور بچوں سے ملاقاتیں کیں اور شہداء کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی. بعد ازاں شہداء فیملیز کے اعزازمیں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے تقریب کے مہمان حصوصی بریگیڈیئر حمید اللہ سٹیشن کمانڈر کینٹ سیالکوٹ، ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالجبار، ایس پی انویسٹی گیشن ضیاء اللہ ، صدر بار کونسل سیالکوٹ مقصود احمد بھٹی اور پولیس افسران کے ہمراہ شہداء فیملیز کا استقبال کیا، شہداء فیملیز پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں. تقریب میں تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ کے بعد سکول کے بچوں نے شاندار ٹیبلو پیش کیا شرکاء تقریب نے اپنی تقریروں کے دوران خوبصورت انداز میں شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکا لہو رائیگاں نہیں جائے گا ،وطن عزیر کی حفاظت کی خاطر شہداءنے اپنی لازوال قربانیاں پیش کیں ،شہید زندہ ہیں ،ہمارے دلوں میں ہماری رگوں میں ،شہداءہمار ا فخر ہیں ،پاکستان کی بقا اور سالمیت میں لاکھوں شہداء اور غازیوں کا قیمتی لہو شامل ہے،آج ارض پاک کے تحفظ کی خاطر جانیں قربان کرنے والے بہادر جوانوں کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے،جس مقصد کی خاطر شہداءنے اپنی جانیں قربان کیں ،اس مقصد کی تکمیل کےلئے آئندہ بھی جان دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے