سیالکوٹ:(آواز ٹیم رپورٹ):نجی ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریضہ جاں بحق،لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ ڈسکہ روڑ پر واقع نجی ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریضہ جاں بحق ہوگئی واقعہ کے بعد مریضہ کے لواحقین کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اطلاع ملنے پرپولیس نےموقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کر لیا۔ڈسکہ روڈ پر کوٹلی امیر علی سے شگفتہ بی بی نامی مریضہ ڈسکہ روڈ پر نجی ہسپتال میں پتے کے آپریشن کے لیے گئی تو وہاں کے ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت لاپرواہی کی وجہ سے مریضہ جاںبحق ہوگئی لواحقین نے الزام لگایا ہے ہم اپنی مریضہ کے پتے کا آپریشن کروانے کے لیے آئے تھے مگر ڈاکٹروں نے انکا پتے کی جگہ پردل کی انجوگرافی کر دی جس سے مریضہ کی حالت غیر ہوگئی اور ڈاکٹر حالت غیر ہوتی دیکھ کر عملہ سمیت منظر عام سے غائب ہوگیے واقعہ کے بعد لواحقین نے ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد انصاف کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشرہوگئےجبکہ اس سلسلہ میں ہسپتال کے مالک نےمریضیہ کے لواحقین کی طرف سےانجوگرافی کے الزام کو بے بنیادقرار دیا ہے پولیس ترجمان کاکہناہے کہ معاملات کو دیکھ رہے ہیں قانون کےمطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی
0 تبصرے