Latest News


Header Ads Widget

Responsive Advertisement

سیالکوٹ:تاجدار ختم نبوت کانفرنس کوٹلی لوہارں امید وار صوبائی اسمبلی زاہدچوہان یوتھ لیڈر ملک عمر اعوان کی خصوصی شرکت


 

ملک عمر اعوان اور دیگر نے ٹی ایل پی کا نامزد امیدوار صوبائی حلقہ پی پی 35 چوہدری زاہد چوہان کی مکمل حمائیت کا بھی اعلان کیا

سیالکوٹ(سٹاف رپورٹر )  سیالکوٹ کے نواحی علاقہ کوٹلی لوہاراں میں تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرس کا انقاد کیا گیا۔کانفرس میں ٹی ایل پی کی جانب سے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 35 چوہدری زاہد چوہان ،یوتھ لیڈر سابق صدر یوتھ پارلیمنٹ سیالکوٹ ملک عمر وقاص اعوان محمد طاہر ، محمد ہارون اور دیگر تحریکی کارکنان نے بھر پور شرکت کی ،اس موقع پر مہمانانِ گرامی کا بھرپور استقبال کیا گیا اور گُل پاشی کی گئی، کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے مقریرین نے تاجدار ختم نبوت ﷺ سے اپنی وفاداری اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور نظام مصطفٰی ﷺ کے نفاذ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کےلئے تیار ہونے کا اعادہ کیا ،ملک عمر اعوان اور دیگر نے ٹی ایل پی کے نامزد امیدوار کی مکمل حمائیت کا بھی اعلان کیا،انکا کہنا تھا کہ جب تک دین محمد ی ﷺ تحت پر نہیں آجاتا عوامی مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے جائیں گے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 35 چوہدری زاہد چوہان نے کہا پاکستان کے عوام کی واحد امید اس وقت صرف ٹی ایل پی ہے کیوں کہ عوامی مسائل ہو یا ملکی اور بین الاقوامی دباؤ سب کا ایک ہی حل ہے وہ ہے نظام مصطفٰی ﷺ اس کے لئے عوام کو برادری ازم اور جھوٹے اور کھوکھلے نعروں سے نکل کر عشق رسول ﷺ میں ووٹ کی پرچی کاا ستعمال کرنا ہوگا، کانفرس کا پنڈال وقفے وقفے سے لبیک لبیک لبیک یارسول اللہ ﷺ اور تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہے ،اس سے قبل ٹی ایل پی کی جانب سے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 35 چوہدری زاہد چوہان ،یوتھ لیڈر سابق صدر یوتھ پارلیمنٹ سیالکوٹ ملک عمر وقاص اعوان محمد طاہر ، محمد ہارون اور دیگرکی مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال اور آنے والے انتخابات کے لئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا  ملک عمر اعوان اور دیگر نے چوہدری زاہد چوہان کو بھرپور حمائیت کا یقین دلایا 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے