محسن ثقلین اورسدرہ بتول نے کچھ عرصہ قبل گھروالوں سے چھپ کرشادی کرلی تھی لیکن گھروالے باعزت طریقے سے رخصتی کاوعدہ کرکے اسے واپس گھرلے آئے تھے
سیالکوٹ(آن لائن)تفصیلات کے مطابق آج سوشل میڈیاپرایک خبرچلی کہ خادم علی روڈسے ایک نوجوان لڑکی اغواءکرلی گئی ہے جسکی تھانہ سول لائن میں لڑکی کے وارثان کیطرف سے درخواست جمع کروادی گئی لیکن حقائق معلوم ہونے پرپتہ چلاکہ محسن ثقلین اورسدرہ بتول جوایکدوسرے سے محبت کرتے تھے دونوں نے کچھ عرصہ پہلے گھروالوں سے چھپ کرشادی کرلی تھی جسکالڑکی کے والدین کورنج تھااورانہوں نے بہلاپھسلاکرلڑکی کواپنے ساتھ گھرجانے پررضامندکرلیااورکہاکہ جوہوناتھاہوگیااب باعزت طریقے سے تمہاری رخصتی کرینگے لیکن گھرلاکروالدین نے ٹال مٹول شروع کردیاجبکہ دونوں میاں بیوی کاآپس میں رابطہ بھی تھاجسکے نتیجہ میں دونوں نے ایکبارپھرمنصوبہ کی اورآج لڑکی نے اپنے شوہرکوبلایااوراسکے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئی اورتھانہ میں دی گئی اغواءکی درخواست کے جواب میں دونوں میاں بیوی نے نامعلوم مقام سے اپنانکاح نامہ سوشل میڈیاپروائرل بھی کردیاہے جسکی پولیس تحقیقات کررہی ہے
0 تبصرے